پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں سرکاری سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے بڑے پیمانے پر پراپیگنڈا کیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔
اس متعلق موصولہ دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ میں اس پراجیکٹ کی لاگت 870 ملین روپے رکھی گئی تھی، سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو مذموم بیانیہ پھیلانےکا ٹاسک دیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سیاسی مقاصد، پراپیگنڈا مہم اور ڈس انفارمیشن کے لیے استعمال کیاگیا۔












