کرونا وائرس: پاکستان کا امریکہ کے لیے طبی سامان کا عطیہ، واشنگٹن کا خیر مقدم

0
763

پاکستان ایئرفورس کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے امریکہ کو سرجیکل ماسک اور کرونا وائرس کے حفاظتی لباس عطیہ کیے گئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس تعاون کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں یکجہتی کی علامت قرار دیا ہے۔
امریکہ نے پاکستان کی جانب سے سرجیکل ماسک اور کرونا وائرس کے حفاظتی لباس کا عطیہ دینے پر خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ماسک اور حفاظتی لباس ارسال کرنا کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں یکجہتی کی علامت ہے جس میں ہم ایک ساتھ ہیں۔

کسی بھی صورتِحال سے نمٹنے کیلئے بر وقت ضروری اقدامات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے متاثر ہونے اور موت کا شکار ہونے کے بعد اب اس بارے میں بھی بات ہو رہی ہے کہ آیا اس وبا سے بچنے کے اقدامات بر وقت کئے گئے تھے؟

اخبار ‘دی نیو یارک ٹائمز’ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر امریکہ میں سوشل ڈسٹینسنگ یا سماجی فاصلے کا آغاز اس سے ایک ہفتہ پہلے کر دیا جاتا جب مارچ کے مہینے کے وسط میں امریکی ریاستوں میں لوگوں کو گھروں میں بند ہو کر رہنے کیلئے کہا گیا تو چھتیس ہزار جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

امریکہ میں صحتِ عامہ کے عہدیدار فروری کے اوائل میں ہی کرونا وائرس سے خبردار کر رہے تھے۔ اسی کا نتیجہ تھا کہ سان فرانسسکو میں بڑی کمپنیوں کے مالکان اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر رہے تھے۔ ساتھ ہی ریاست واشنگٹن میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ باقی دنیا کی بات کیجئے تو یہی وقت تھا جب جنوبی کوریا، ویت نام اور دیگر ممالک کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات کر رہے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY