الیکشن کمیشن نے پی ایس 114سے سعید غنی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا، ایم کیو ایم کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ 27 پولنگ اسٹیشن میں جعلی ووٹ ڈالے گئےتھے انہیں تبدیل نہیں کیاگیاجبکہ ایک نجی اسکول سےبیلٹ باکس نکلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں سے ایک منٹ میں اتنے ووٹ نکلےہیں جو ناممکن ہے،تمام معاملات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں، امیدہے کہ انصاف کےتقاضےپورےہوں گے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ 27 پولنگ اسٹیشنوں سے 1200 ووٹ نکلے، حلقے کے تمام ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق کرائی جائے

SHARE

LEAVE A REPLY