ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی قرارداد کوروس نے مسترد کردیا۔
روسی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل میں قرارداد واشنگٹن کی ایک اور غیرمتوازن اور اشتعال انگیزکوشش ہے۔
امریکا نے بحرین، سعودی عرب، یواےای، کویت اور قطرکی حمایت یافتہ قرارداد پیش کی تھی جس میں ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے روکنے اورٹول ختم کرنے کا مطالبہ تھا۔













