وزیراعظم محمد شہباز شریف کے فرزند سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 2 صوبوں کی اسمبلیاں توڑنی ہیں تو توڑ دیں، مگر وہ چاہتے ہیں کہ منڈیاں نہیں لگنی چاہئیں اور ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہئے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مقبولیت کی غلط فہمی ہے، الیکشن میں انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔












