ریڈیو پاکستان کے اکاونٹس ونگ کی پنشن برانچ میں کروڑوں کا مبینہ گھپلہ

0
841

ریڈیو پاکستان کو ایک طرف شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہے اور بیمار ملازمین کو میڈیکل تک ملنا ناممکن ہو چکا ہے اور لاتعداد ملازمین سے گھر خالی کروائے جا رہے ہیں لیکن دوسری طرف ادارے کے اکاونٹس ونگ کی صرف ایک برانچ (پنشن برانچ) میں مبینہ طور پرکروڑوں کا کھپلہ ہونے اطلاعات ہیں

مرے ہوئے لوگوں کے نام پر رقم جاری ہوتی رہی۔ مبینہ طور پر 9 کڑوڑ کا کھپلہ۔۔۔ ایک افسر کو معطل کر کے محکمانہ کاروائی کے ذریعے معاملہ دبانے کی بھرپور کوشش جاری۔۔۔ جبکہ معطلی کے بعد قانونا یہ معاملہ ایف آئی اے یا نیب کو جانا چاہئے۔۔۔ کیونکہ مکمل تحقیقات کے ذریعے ہی معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکتا ہے کہ کتنی رقم خردبرد ہوئی اور کون کون اس میں ملوث ہے۔۔۔

یہاں یہ یاد رہے یہ معاملہ کسی تحقیقات کے ذریعے نہیں بلکہ اتفاق سے سامنے آیا ہے۔ اب وقت ہے پورے اکاونٹس ونگ کی مکمل مالی تحقیقات کا اور غیر جانبدار آڈٹ کروایا جائے۔

اس ادارے کو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس کے ملازمین کو چار سال سے میڈیکل نہیں ملا تنخواہوں سے کٹنے والا ویلفیئر فنڈ ملازمین کو نہیں مل رہا۔
ان آڈٹ والوں نے گزشتہ پندرہ بیس برسوں میں کتنے ہی لوگوں کو ذلیل کیا ھے خود تو مزے میں رھے ملازمین کی تذلیل اور تضحیک کے ساتھ ساتھ ریڈیو کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اب تک صرف ایک معاملے میں دو ارب کا نقصان تو ھو ہی چکا ھے ریڈیو پاکستان میں بے ایمانی اور بدعنوانی اس کے علاوہ ھے

SHARE

LEAVE A REPLY