دو مراثيوں کو پھانسی ہوئی. آخری خواہش پوچھی گئی تو پہلے مراثی نے سارنگی سیکھنے کی خواہش ظاہر کی. پوچھا گیا کہ کتنا وقت درکار ہوگا. کہا “کسی تجربہ کار استاد سے سیکھیں تو بیس سے پچیس سال لگتے ہیں”.
پوچھا گیا کہ عمر کتنی ہے. جواب ملا، 40 سال. “اچھا تو 65 سال کی عمر میں پھانسی چڑھوگے؟” مراثی نے ہاتھ جوڑ کر کہا “جو رب کو منظور”.
اب دوسرے مراثی کی باری آئی. کہا گیا “تم نے بھی ظاہر ہے سارنگی سیکھنی ہوگی، پھانسی ٹالنے کیلئے”۔
دوسرے مراثی نے کہا “ہاں، سرکار. لیکن…. ” اور پھر پہلے مراثی کی طرف دیکھ کر بات جاری رکھی “میں نے اس سے سیکھنی ہے”












