خدا کا جتنا شکر کریں کم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سامنے ہے: مینٹور انڈر 19 سرفراز احمد

0
1040

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان انڈر 19 کے مینٹور سرفراز احمد نے فائنل میں جیت پر کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے نوجوانوں نے بڑی محنت کی، میں نے تھوڑی رہنمائی کی، نوجوانوں کو اعتماد دیا اور وہ توقعات پر پورا اترے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں کچھ نہیں کرتا یہ سب اللہ کا کرم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، میں نے لیکچر نہیں دیا، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے اور اس ٹیلنٹ کو میدان میں دکھایا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ فائٹر ہو تو ٹیم کو فائٹ کرتے ہوئے دکھاؤ اور ٹیم نے دبئی میں فائٹ کی، سمیر منہاس نے دباؤ میں بہت بڑی اور شاندار اننگ کھیلی، ملتان میں کوچز نے سمیر منہاس کے ساتھ بہت محنت کی اور رہنمائی کی، اور سمیر کو کریڈٹ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بالرز میں علی رضا، عبدالسبحان اور صائم نے بہت محنت سے بولنگ کی، یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہر پلیئر نے اپنا اپنا کردار ادا کیا جس نے چیمپئن بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا جتنا شکر کریں کم ہے، آپ صرف اچھا گمان کریں تو اچھا نتیجہ نکلتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY