پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز لیگ اسپنر یاسر شاہ کا انگلش کاؤنٹی کینٹ سے معاہدہ ہوگیا ہے، وہ 8 جون کو ڈرھم کاؤنٹی کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

انگلش کاؤنٹی نے لیگ اسپنر سے 4میچوں کے لیے معاہد ہ کیا ہے، یاسر شاہ ڈرھم سے میچ کے بعد ووسٹر شائر، ناٹنگھم شائر اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف بھی میچز کھیلیں گے۔

یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پچھلی دو ٹیسٹ سیریز میں46 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی سیریز بھی قرار پائے۔

کاؤنٹی کرکٹ کے معاہدے پر یاسر شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ کے بارے میں خاصا سن رکھا ہے اور توقع ہے کہ وہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے۔

کینٹ کاؤنٹی کے ہیڈ کوچ میٹ والکر کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کے شامل ہونے سے ہمارے بولنگ اٹیک میں ورائٹی آجائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY