مشہور ناول ہیری پورٹر کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ر اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ اب اس کردار کی فرینچائز 19 ارب پاؤنڈ تک پہنچ چکی ہے۔
برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق ہیری پورٹر نے 20 برس قبل دنیا بھر میں قارئین کو اپنے حصار میں جکڑ لیا تھا اورآج بھی 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں یہ سرفہرست ہے۔
ہیری پورٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ نے جب یہ ناول تحریر کیا تھا تو وہ سرکاری مراعات پر زندگی گزار رہی تھیں۔ انہوں نے ناول کا مسودہ 12 ناشروں کو بھیجا اور ان تمام نے اسے شائع کرنے سے انکار کردیا تھا۔
آخر کارایک ناشر اسے شائع کرنے پر تیار ہوگیا اور اب جے کے رولنگ کی دولت کا اندازہ 600 ملین پاؤنڈ لگایا گیا ہے











