وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کے دورہ کرتے ہوئے شاہ نورانی پر پیش آنے والے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے درگاہ شاہ نورانی پر دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں 34 لاشیں لائی گئی تھیں جس میں سے 32 کی شناخت ہوگئی جنہیں ورثاءکے حوالے کردیا گیا جبکہ تاحال دو افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔

زخمیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں 46 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے 16زخمیوں کو اسپتال سےفارغ کردیا گیا ہے ۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ درگاہوں کی سیکیورٹی مزید بڑھادی گئی ہے ، درگاہ دور ہونے کی باعث کئی لوگ جاںبر نہ ہوسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ زخمی اگر وقت پر اسپتال پہنچ جاتے تو ان کی زندگی بچائی جاسکتی تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے ایمبولینسز بھجوائی گئی تھیں، تاہم تمام زخمیوں کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی

SHARE

LEAVE A REPLY