اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بولی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ان کے بیٹے ابھیشیک بچن جن میں کورونا وائرس کی ان کے ساتھ ہی تشخیص ہوئی تھی، فی الوقت اسپتال میں ہی رہیں گے جبکہ ان کی بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا کو گزشتہ ہفتے ہی چھٹی دے دی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY