فرانس کے صدرایمانیول میکرون بھی شاہ خرچ نکلے،اقتدارسنبھالنے کے3 ماہ میں میک اپ پر 30 لاکھ روپے سے زائد خرچ کر ڈالے۔
فرانس کے صدر کی خوبصورتی کا بھانڈا پھوٹ گیا ،فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ میکروننیوز کانفرنسز،عوامی اجتماعات اور غیر ملکی دوروں پر سنگھار پر خاص توجہ دیتے ہیں۔
فرانسیسی اخبار کے مطابق سابق فرانسیسی صدرفرانسووا اولاند بھی بال کٹوانے پرتنقید کی زد میں آچکے ہیں،سابق صدر بالوں کے سنگھار پر11 لاکھ روپے ماہانہ خرچ کرتے تھے ۔
فرانسیسی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق معروف خاتون میک اپ آرٹسٹ’نتاشا ایم‘کی جانب سے فرانس کے صدراتی محل کو 2بلوں کی رسیدیں بھیجی گئی ہیں جن کے مطابق نو منتخب اور نوجوان صدر امانوئل ماکروں نے صرف 3 ماہ کے دوران “بناو سنگھار” کی مد میں 26 ہزار یورو یعنی 31 ہزار ڈالر کے قریب خرچ کئے ہیں۔
شہریوں نے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ ایسی کیا وجوہات درپیش آگئیں کہ صدر کو میک اپ کرانا پڑگیا۔
اس حوالے سے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں اسے’معمول کی میک اپ پالیسی‘ قرار دے کر اس کا دفاع کرنے کی کوشش کی گئی۔
واضح رہے فرانسیسی صدر کے حوالے سے یہ رپورٹس ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ان کی جانب سے بجٹ میں کٹوتی کے اعلان اور مزدوروں کے قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے تقسیم ہونے کے باعث حالیہ سروے میں مقبولیت کھو رہے ہیں۔












