علی کے گلشن خوش رنگ کی کلی زینب۔ ڈاکٹر نگہت نسیم

0
299

ڈاکٹر نگہت نسیم

علی کے گلشن خوش رنگ کی کلی زینب

امام ذات میں اپنی ہیں اور ولی زینب

دلیل جن کی ہر اک بات کی خدا کا کلام
عمل میں اپنے ہیں تطہیر کی گلی زینب

وہ قافلے کا بھی منظر عجیب منظر تھا
جو بن کے قیدی سوئے شام تھیں چلی زینب

سکینہ کرتی تھیں جب یاد اپنے بابا کو
بس ایسے وقت میں سہتی تھیں بے کلی زینب

وہ اپنے عزم میں بے شک حسین ابن علی
ہاں نور فاطمہ میں سرتاسر ڈھلی زینب

وہاں تھیں خُلد میں بے حال مادر حسنین
کھلے سروں میں تھی ہاں خاک جب ملی زینب

علی کے لہجے میں نگہت کہا گیا خطبہ
خدا کواہ تھیں دربار میں علی زینب

SHARE

LEAVE A REPLY