بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق اسٹار ششی کپور 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
کپور خاندان کے مطابق ششی کپور طویل عرصے سے علیل تھے۔ ششی کپور کے بھتیجے رندھیر کپور نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ متعدد ایوارڈز حاصل کرنے والے ششی کپور کا انتقال ممبئی کے ایک ہسپتال میں پیر کی شام ہوا۔
رندھیر کپور کے مطابق انہیں گزشتہ کئی برسوں سے گردوں کی شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے ششی کپور نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا۔












