آزاد میڈیا پاکستان سمیت کسی بھی قوم کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے: امریکی وزیر خارجہ

0
1067

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ آزدی اظہار رائے پر پابندی کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔ ایک متحرک اور آزاد میڈیا، باخبر شہری پاکستان سمیت کسی بھی قوم اور اس کے مستقبل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

واشنگٹن میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے حوالےسے امریکی وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس کی، گزشتہ سال کے دوران پریس کی آزادی کے سوال پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم پاکستان میں میڈیا آؤٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندی سے آگاہ ہیں، ان اقدامات سے آزادی اظہار رائے کمزور ہوتی ہے اورپر امن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم براہ راست اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے رہتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY