امریکی ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے مطابق، منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داماد، جیرڈ کوشنر کو صدر کا سینئر مشیر نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے ساتھ وابستہ اہل کاروں نے ’این بی سی نیوز‘ اور ’سی این این‘ کے ساتھ اِس بات کی تصدیق کی ہے۔

پیر کے روز کیے گئے سوال پر آیا کوشنر کا اُن کی انتظامیہ میں کیا کردار ہوگا، ٹرمپ نے بتایا کہ ’’ہم اِس بارے میں بدھ کو بات کریں گے‘‘۔

اُس روز منتخب صدر متوقع طور پر اخباری کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں۔

پینتیس برس کے کوشنر ٹرمپ کی دختر، اوانکا کے شوہر ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY