فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے زیراہتمام منعقدہ ایک پریڈ میں زور دار دھماکہ ہوا جس کےنتیجے میں کم سے کم 4 کمانڈر شہید ہوگئے۔ شہدا کا تعلق مشرقی الشجاعیہ کے غزہ بریگیڈ سے ہے۔

القدس بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان  میں کہا گیا ہے کہ پریڈ کے دوران اس کے چار کمانڈر شہید ہوگئے۔ ان کی شناخت 42 سالہ ایاد جمال الجدی، 29 سالہ معتز عامر المبیض، 25 سالہ یعقوب منذر زیدیہ اور 23 سالہ یحییٰ فرید المبیض کےناموں سے کی گئی ہے۔ یہ تمام کمانڈر الشجاعیہ کالونی کے رہائشی ہیں۔ تنظیم کی طرف سے پریڈ میں ہونے والے دھماکے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY