کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں 20 نومبر سے 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 نومبر سے آئندہ 15 روز کے لے لاک ڈاؤن لگایا جائے گا جس میں شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ تمام اسکولز بھی مکمل بند ہوں گے۔

کابینہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی اجتماعات، نمازِ جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔

اجلاس میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ اسکولوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

لاک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان آج پریس بریفنگ کے دوران کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

………………………………

پنجاب
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 96 مریضوں کا اضافہ ہوا جبکہ 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں رپورٹ ہونے والے ان 96 مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 96 ہزار 636 ہوگئی۔

اس کے علاوہ وہاں 2 اموات کے رپورٹ ہونے سے مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 195 تک جاپہنچی۔

خیبر پختونخوا
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 48 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 35 ہزار 971 ہوگئی۔

صوبے میں جمعہ کو وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی اور مجموعی اموات کی تعداد 1250 پر برقرار ہے۔

بلوچستان
محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ میں وبا کے مزید 62 کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 804 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، یوں بلوچستان میں اموات 141 پر برقرار ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 16 افراد کو متاثر کردیا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت میں 16 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی اور مجموعی کیسز 15 ہزار 578 ہوگئی۔

گلگت بلتستان
ملک کے کم متاثر علاقوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ان نئے مریضوں کے بعد گلگت بلتستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 816 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر
پاکستان کے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس مزید 5 افراد کو متاثر کرگیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں نئے کیسز کی تعداد 5 رہی اور یوں مجموعی کیسز 2 ہزار 277 تک پہنچ گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY