وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں تعلیمی حوالے سے بڑے فیصلے کرلیے ہیں۔
وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی۔
وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتےکو اسپیشل کلاسز لگائی جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اسکولز کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو کیا جائے گا۔












