وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8999 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے مزید 188 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس سے صوبے میں اب تک انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2423 ہوگئی ہے۔ اب تک 1055050 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور اب تک130671 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 49 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح اب تک 126213 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 2035 مریض زیرِ علاج ہیں۔ جن میں سے 1700 گھروں میں ،7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 328 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 139 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 188 کیسز میں سے 115کا تعلق کراچی سے ہے۔ جنکی ضلع وار تقسیم کچھ یوں ہے۔ ضلع جنوبی 60، ضلع شرقی24، کورنگی 13، ضلع وسطی 8، ضلع غربی 6 جبکہ ملیر سے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد یہ ہے۔ ٹھٹھہ 12، بدین 9، خیرپور 8، حیدرآباد 4، ٹنڈو محمد خان 4، کشمور 3، ٹنڈوالہیار 3، سکھر 2، قمبر 2، لاڑکانہ2، سانگھڑ 2، گھوٹکی 1، جیکب آباد 1، جامشورو1، مٹیاری 1، شہید بے نظیر آباد1 اور شکارپورسے 1 کیسز رپورٹ ہوا ہے۔












