آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 10 مئی کی کاروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔

پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان بھی کردیا گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس کو 117104 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔

آج ایک ہی دن میں اسٹاک مارکیٹ کے حجم میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاک فوج کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔

بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبحال کرنے میں کچھ وقت لگے گا تاہم پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش کرتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY