او بھائی یہ ریاست مدینہ ھے
موٹروے کی متاترہ خاتون کو سرعام سنگ سار کیا جانا چاہیۓ کیوں کہ اس نے ریاستِ مدینہ کے قانون کی خلاف ورزی کی ھے
٫ اس نے ریاستِ مدینہ کی سڑکوں پر بغیر محرم کہ سفر کرنے کی جرت کی ھے ٫ جسکی پاداش میں اسکے شوہر اسکے محرم کو بھی دو سو کوڑوں کی سزا ملنی چاہیے
تاکہ آئندہ کوئی عورت بغیرِ محرم کے ریاستِ مدینہ میں گھر سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کرۓ
خاص طور پر فلعہء اسلام ( اسلام آباد ) کی کی سمت جانے والی شارعِ خاص ( موٹروے ) پر جانے کی جسارت نہ کرے
ورنہ زبان درازوں کی زبان کھینج لی جاۓ گی اور تمام قانون بالاۓ طاق رکھ کر شرافتوں کہ جنازے اٹھا دییۓ جائیں گے
لعنت ھے ایسی ریاست پراور اسکے ایسے قانون پر ۔ ۔ ۔
ویسے ہمارے ساتھ ھونا بھی یہی چاہیے روز جوتے کھاؤ روز عزتیں تار تار کرواو اور خاموش ھو جاؤ
تم خاموش تماش بینوں کہ ساتھ ھونا بھی یہی چاہیۓ
تم ھوتے کون ھو اتنی آذادی سے دن اور رات میں سفر کرنے والے
تم سمجھتے ھو کہ تم نے ایک ووٹ ڈال کر سارا ملک اور ساری آذادی خرید لی یا تمام قانون نافظ کرنے والے ادارے اور افسر اور محکمے تمھارے ھو گۓ ۔ ۔ ۔
او تم ھو کون ایک محکوم عوام ۔ ۔
اور تم نے ہی تو اپنے معشرے میں نکاح کو مشکل اور زنا کو عام کیا ھے تو اب روتے کیوں ھو
یہ تمھارے پاس انا وقت کہاںسے آگیا کہ اپنے آس پاس ھونے والے واقعیات پر نظر رکھو بےحس لوگو
تم نے جمہوریت کی پرچی پر مہر لگا کر اس کی بہت بڑی خدمت کی اور اپنا حق پورا کر دیا ۔ ۔ ۔ او بھائی یہ ریاست مدینہ ھے آئندہ زرا ماں بہنوں ۔۔۔۔ بیوی اور بیٹیوں کو بغیر محرم کہ ہرگز باہر نہ آنے دینا ۔ ۔ ۔ ۔
یہ ریاست مدینہ ھے ۔ ۔ ۔اور خاموش رھو ورنہ ھو سکتا ھے کہ نیا قانون آ جاۓ کہ آئندہ مرنے والی خاتون کو محرم کہ ساتھ قبر میں دفن کیا جاۓ گا
زوار قمر عابدی













