بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلا اور شاندار سفر، ابھی سفر شروع ہوا ہے جبکہ پاکستانیوں کے لئے یہ قابل فخر لمحہ ہے۔

شاداب خان

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بھارتی گانے موقع موقع کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین یہ ہے آپ کا موقع۔

شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بہت خوب لڑکو۔

وسیم اکرم

سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھی اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور کہا کہ بالآخر پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کرلی،گرین شرٹس کی کتنی شاندار کارکردگی تھی۔

سعید اجمل

سابق جادوگر سپنر سعید اجمل نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاندار کارکردگی پر لڑکوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،خاص طور پر رضوان،شاہین اور بابر اعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے بھی کہا کہ اللہ کا شکر ہے،پاکستان زندہ باد۔

SHARE

LEAVE A REPLY