افغانستان میں لاش کے ساتھ طاہر داوڑ کا سروس کارڈ ملا ہے، دفتر خارجہ

0
947

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان وزارت خارجہ نے ننگر ہار سے ملنے والی ایک لاش کے ساتھ ایس پی طاہر خان داوڑ کے سروس کارڈ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان کے مطابق لاش مقامی افراد کو ننگر ہار صوبے کے ضلع دوربابا سے ملی ہے،افغان وزارت نے اس حوالے سے پاکستانی سفارت خانے کو اطلاع کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ لاش مہمند ڈیرہ ڈسٹرکٹ لائی گئی،جہاں سے افغان حکام جلال آباد منتقل کررہے ہیں، جہاں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاہر خان کی میت ابھی پاکستانی قونصل خانے کو موصول نہیں ہوئی،میت ملنے کے بعد ضروری کاغذی کارروائی کے بعد اسے براستہ طورخم پاکستان لایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہاکہ وزارت خارجہ اور کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کو گزشتہ ماہ اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY