قاتلانہ حملے میں عمران خان سمیت 13 افراد زخمی، ایک شخص جاں بحق

0
1015

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

عمران خان کی حالت کیسی ہے؟
چیئرمین تحریک انصاف کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، گولی آر پار ہوئی ہے، ہڈی محفوظ ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حالت مستحکم ہے، عمران خان کی طبیعت ٹھیک ہے، ایمرجنسی میں عمران خان کو دیکھا گیا، ایکس ریز لیےگئےہیں ، اسکینز بھی ہوئے ہیں۔

فیصل سلطان نے بتایا کہ عمران خان کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیاگیا ہے، گولی کےذرات، ہڈی کیلئےسرجیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوگی تو وہ کیری آؤٹ ہوگی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایک گولی پنڈلی اور دوسری ران میں لگی ہے۔

فیصل سلطان کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ میں دو گولیاں لگیں، عمران خان کے دائیں ٹانگ میں ایک سے زیادہ زخم ہیں، عمران خان کی ٹانگ میں کچھ ٹکڑے موجود ہیں،ڈاکٹروں کی ماہرٹیم کام کررہی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرآباد میں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ وہ خودبیٹھیں گے، عمران خان سارے راستے باقی زخمیوں کا پوچھتے رہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی رپورٹ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے واقعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احمد ناصر چٹھہ کو بائیں ٹانگ پر گولی لگی جبکہ عمران خان کی دائیں ٹانگ میں گولی لگی۔

رپورٹ کے مطابق دیگر زخمیوں کو پیٹ اور ٹانگوں پر گولیاں لگیں، کے فائرنگ واقعے میں 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جان بحق شخص کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی ہے جسے سر اور پیٹ میں گولی لگی۔

واقعے کے بعد عمران خان کے کنٹینر کو سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس اور فارنزک ٹیمیں کنٹینر سے شواہداکٹھےکررہی ہیں۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کے قریب عمران خان کے مرکزی کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

…………..

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں عمران خان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ فائرنگ سے تین سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے، کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان محفوظ ہیں۔

فائرنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فیصل جاوید، احمد چٹھہ اور چوہدری یوسف بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک اور گولی چلائی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو وزیر آباد منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، اسپتال انتظامیہ نے ایک شخص کے مرنے کی تصدیق کی ہے، جس کا نام محمد معظم بتایا گیا ہے۔

زخمیوں میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید، محمد احمد چٹھہ، حمزہ، زاہد، محمد عمران ، محمد فرخ، راشد محمود شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY