شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا، ایک ہلاک دہشت گرد بم بنانے کا ماہر تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل، بھتا خوری اور سیکورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں ملوث تھے۔











