یورپی ملک جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید سات ہزار 830 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

جرمنی کے وبائی امراض کے ادارے ‘آر کے آئی’ کے مطابق اس وبا سے اب تک تین لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

‘آر کے آئی’ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ہونے والی مزید 33 ہلاکتوں کے بعد جرمنی میں وبا کے سبب ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 767 ہو گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY