جنوبی افریقا کے سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، وفد نے بائیوسیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا سفر جاری ہے، جنوبی افریقا کے سیکیورٹی وفد نے آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرکے بائیوسیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔












