عمران خان کا سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ

0
575

سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے مشورہ پر عمران خان نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں، ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

ذرائع نے بتایا خط کے نکات میں بتایا گیا ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتا ہو اس سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، نو مئی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فیئر ٹرائل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروا دیا۔

واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں ججز نے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY