معروف قانون دان نعیم بخاری نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی کیس نہ لینے کی وجہ بتا دی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم بخاری احاطہ عدالت میں موجود ہیں۔نعیم بخاری سے عمران خان سے متعلق پوچھا جاتا ہے کہ وہ اُن کا کیس کیوں نہیں لے رہے، محتب کم ہو گئی ہے یا کچھ اور؟۔
نعیم بخاری نے جواب دیا عمران خان سے محبت بڑھ چکی ہے لیکن میں نے کوئی کیس نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے کوئی پیسے نہیں لیے تھے۔اب میرے بچوں کی شادی ہونے والی ہے، میرا خیال ہے اب مجھے پیسے کما لینے چاہئیے۔نعیم بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان سے عشق ہمارا وہی ہے، عزت وہی ہے اور احترام وہی ہے، کوئی فرق نہیں پڑا۔












