خیبر پختون خوا حکومت نے پی ڈی ایم پشاور جلسہ کے منتظمین خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ضلعی صدور اور ذمہ داروں کے خلاف درج کیا گیا۔
پی ڈی ایم قیادت کے خلاف ایف آئی آر تھانہ پہاڑی پورہ میں اے پی ڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے تحت کاٹی گئی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ دینے کے باوجود جلسہ کیا گیا۔












