فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔

ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ 8 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، پی آئی اے کا آیاٹا سے منسلک بینک اکاؤنٹ بھی منجمد ہو گا۔

حکام ایف بی آر کے مطابق ایف ای ڈی جمع نہ کرانے پر پی آئی اے حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، پچھلے ماہ بھی اکاؤنٹس کھولنے کے باوجود رقم جمع نہیں کرائی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY