حُسین شناسی کا سفر۔102۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
743

قسط 102

سلام حسین علیہ السلام پر
جنہوں نے راہ خدا میں انتہائی زخمی ہونے کے بعد
جو جان جسم میں باقی رہ گئی تھی وہ بھی دے دی
سلام اس پر
جس نے مخفی اور آشکار خدا کی عبادت کی
سلام اس پر
جس کی خاک میں اللہ نے اثر شفا قرار دیا
سلام اس پر
جس کی قبہ کے نیچے دعائیں قبول ہوتی ہیں
سلام اس پر
جس کی ذریت سے قیامت تک امام رہیں گے
آخری پیغمبر کے فرزند پر سلام
سردار اوصیاء علی (ع) کے فرزند پر سلام،
فاطمۃ الزہرا (س) کے فرزند پر سلام
خدیجہ بزرگ مرتبہ کے فرزند پر سلام
سدرۃ المنتہیٰ کے وارث پر سلام
جنت جیسی پناہ گاہ کے وارث پر سلام
زمزم وصفا کے وارث پر سلام
آلود خاک وخون پر سلام
سلام اس پر
جس کا خیمہ پھاڑ ڈالا گیا
چادرِ تطہیر والوں کی پانچویں فرد پر سلام
مسافروں میں سب سے زیادہ بیکس مسافر پر سلام
شہیدوں میں سب سے زیادہ پر درد شہید پر سلام
سلام اس پر
جس کو مجہول النسب لوگوں نے قتل کیا
ساکنِ ارضِ کربلا پر سلام
سلام اس پر
جس پر آسمان کے فرشتے روئے
سلام اس پر
جس کی نسل سے آئمہ اطہار ہیں
سلام دین کے سردار پر
سلام ان (آئمہ) پر جو حق کی منزلیں ہیں
سلام ان آئمہ پر
جو پیشوائے ملت ہیں
ان گریبانوں پر سلام جو خون میں بھرے تھے
ان ہونٹوں پر سلام جو پیاس سے سوکھے ہوئے تھے
سلام ان پر
جو ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے
سلام ان پر
جن کو قتل کے فوراً بعد لوٹ لیا گیا
سلام ہو بے گور وکفن نعشوں پر
سلام ہو ان جسموں پر دھوپ کی شدت سے جن کے رنگ بدل گئے
ارض کربلا پر بہنے والے خون پر سلام
جسموں سے جدا کردیئے جانے والے اعضاء پر سلام
نیزوں پر اٹھائے جانے والے سروں پر سلام
بے ردا ہوجانے والی مستورات پر سلام
حجت پروردگار عالم پر سلام
آپ پر سلام اور آپ کے پاکیزہ آباء واجداد پر سلام
آپ پر سلام اور آپ کے شہید ہونے والے فرزندوں پر سلام
آپ پر سلام اور حمایت حق کرنے والی آپ کی ذریت پر سلام
آپ پر اور آپ کے پہلو میں رہنے والے فرشتوں پر سلام
سلام ظلم و ستم سے قتل کئے جانے والے پر
اور
ان کے بھائی حسن علیہ السلام پر جن کو زہر دیا گیا
سلام جناب علی اکبر پر
سلام کم سن شیرخوار پر
سلام ان جسموں پر جن کو بعد شہادت لوٹا گیا
سلام نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قریب ترین ذریت پر
سلام ان لاشوں پر جن کو بیابان میں پڑا چھوڑ دیا گیا
سلام ان مسافروں پر جو اپنے وطن سے دور تھے
سلام بے کفن دفن کئے جانے والوں پر
سلام ان سروں پر جن کو جسموں سے جدا کر دیا گیا
راہ خدا میں اذیّت اٹھانے والے صابر پر سلام
عالم بیکسی میں ظلم کئے جانے والے پر سلام
خاکِ پاک پر رہنے والے پر سلام
قبۂ بلند رکھنے والے پر سلام

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY