روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایران جنگ جلد ختم ہونے کی امید

0
850

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا انہیں امید ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہوجائےگی، انہوں نے کشیدگی کو مشکل مرحلہ قرار دیتے ہوئے ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر ایران جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو اس کی قیمت دنیاکو ادا کرنا پڑے گی، کشیدگی نے روس کو مشکل میں ڈال دیا ہے کیونکہ روس کے ایران اور گلف ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری ہے جس کے تحت 58 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے جبکہ 4 بحری جہازوں کو غیر فعال کردیا گیا، سینٹکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد ایران کی بندرگاہوں سے آنے جانے والے بحری جہازوں کو روکنا ہے تاکہ تہران پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

یاد رہےکہ امریکا نے یہ بحری ناکہ بندی اپریل کے آغاز میں شروع کی تھی، جسے ایران پر دباؤ ڈالنے اور اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے مجبور کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY