ماں قدرت کا وہ عظیم تحفہ ہےجس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہے، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن منا یا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے،جس میں ماں کی عظمت کا اعتراف اور اس دن کے لمحات کو یاد گار بنانے کے لئے اپنی اپنی مائوں کو تحائف بھی پیش کئے جاتے ہیں۔
مائوں کے عالمی کی مناسبت سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئےنامور اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ماں اس ہستی کا نام ہےجس کے بغیر دنیا ویران ہے،اس بات کا احساس مجھے بہت اچھی طرح سے ہے،حال ہی میں ماں ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں ،ان کی جدائی کا غم کوئی بھی کم نہیں کرسکتا ہے۔
سابق بیس بال ٹیم کے کپتان و گلوکار مستجاب الرحمٰن نے کہا ہے کہ بحیثیت بیٹا میری ماں نےمیرے لئے جو کیا ہےمیں ساری زندگی بھی اس قرض کو ادا نہیں کرسکتا ہوں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ساری دنیا کی مائوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میں نے گیت ـ”میری ماں”گایا ہے،اس میں میں اپنی آب بیتی بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔
نامور اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہے کہ ماں کی عظمت کے لئے میں اتنا ہی کہوں گی کہ ماں وہ ہستی ہے کہ جنت جیسا عظیم مقام بھی ماں کے قدموں تلے ہے













