امتحان
دسمبر دم رخصت
ہڈیوں میں اترتی سردی
کہر آلود صبح و شام
ٹنڈ منڈ درخت
اداسی کا راج
ویرانی کا سماں
رائگانی کا احساس
ایک اور دسمبر رخصت ہوا
وقت کا بہاو کتنا کیسا تیز
ڈھلوان کا سفر تیز تر
ایک قیمتی سال رخصت
اے دل ناداں
تونے کیا تیاری کی
ایک ان دیکھے سفر کی
ایک کٹھن امتحان کی
جو در پیش ہے
نصرت نسیم













