اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کمرشل بینکوں سے بھی کم ہوگئے

0
882

پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 دسمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 29.29 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23 دسمبر تک 11.71 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 29.43 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.82 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.88 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY