باراک اوباما نے نم آنکھوں کے ساتھ وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا ،8سال تک اوباما کو دنیا کا طاقت ور ترین صدر ہونے کا اعزاز حاصل رہا،اب وہ واشنگٹن ڈی سی میں آٹھ ہزار دو سو مربع فٹ کے نئے گھر میں رہیں گے،نو بیڈرومز پر مشتمل اس گھر کی قیمت تینتالیس لاکھ ڈالر ہے.اپنے نئے گھر میں شفٹ ہونے سے پہلے باراک اوباما نے فیملی کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کا مکمل دورہ کیااور سٹاف سے ملاقاتیں کیں.

اوباما وائٹ ہاؤس کے سٹاف کے ساتھ گھل مل گئے اور بغل گیر ہو کر انہیں الوداع کہا، اوباما اپنی اہلیہ مِشل اور دو کم عمر بیٹیوں مالیا اور ساشا کے ساتھ کیلیفورنیا میں چھٹیاں منانے روانہ ہوں گے۔ باراک اوباما کہتے ہیں کہ وہ کچھ عرصہ سیاسی معاملات سے الگ ہو کر سکون کی زندگی گزارناچاہتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY