جرمنی نے برطانیہ، شمالی آئر لینڈ اور جنوبی افریقہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے پابندیوں سے متعلق دستاویزات کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ریل، بس، بحری کمپنیوں اور ایئر لائنز سے مسافروں کو مذکورہ ممالک سے جرمنی آنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق برطانیہ میں مقیم جرمن شہری یکم جنوری 2021 سے وطن واپس آ سکیں گے۔ البتہ یہ اس صورت ممکن ہو سکے کہ اگر ایئر لائنز کو حکام نے آپریشنز کی اجازت دی۔













