بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا

0
1210

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 145 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے۔

برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

قوم نے عقیدت و احترام سے ان کا یوم پیدائش منا یا اور اس سلسلے میں ملک بھر میں  عام تعطیل تھی جبکہ قومی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے

 دن کا آغاز مملکت پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی عمر احمد بخاری نے مزار پر پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

بابائے قوم کے 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کی مختلف شخصیات کی جانب سے مزار قائد پر حاضری و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔

یہی نہیں بلکہ سرکاری و نجی سطح پر بھی یوم قائد کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہوں گی، جس میں ان کی سیاسی جدوجہد، ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

ان تقریبات کا مقصد نوجوانوں کو قائد اعظم کے وژن اور پاکستان کے نظریہ سے آگاہ کرنا ہوگا۔

آج ہونے والی تقاریب میں کووڈ 19 وبا کے باعث سماجی دوری، فیس ماسکس پہننے اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY