پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی منتقل کر دیا گیا۔

دوسرے ٹیسٹ کی تاریخ میں بھی ردوبدل کر دیا گیا ہے، دوسرا ٹیسٹ اب 3 کی بجائے 2 جنوری سے کراچی میں ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اس سے قبل یہ میچ ملتان میں کھیلا جانا تھا، خراب موسم کی وجہ سے میچ ملتان سے کراچی شفٹ کیا گیا ہے۔

ون ڈے سیریز کے میچز بھی ری شیڈول کر دیے گئے، ون ڈے میچز اب 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ون ڈے میچز 10، 12 اور 14 جنوری کو ہونے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY