دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کو آسٹریلیا پر 325 کی برتری حاصل ہے اور دوسری اننگز میں اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں محمد حفیظ نے 17، اظہر علی نے چار جبکہ بلال آصف صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں جان ہالینڈ نے دو جبکہ مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY