پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ میاں نواز شریف

0
249

لندن۔ سید کوثر کاظمی ۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی شرح اس سال 5.5 فی صد رہے گی۔  وزیراعظم میاں نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ کے سامنے میڈیا سے گفتگو

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، پاناما کیس عدالت میں ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا ملک کے لیے بہتر ہو گا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ ایشیا میں نمبر ون اور دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قلت ختم ہو رہی ہے، لوڈشیڈنگ کم ہو چکی، دہشت گردی کم ہو چکی، پاناما کیس عدالت میں ہے، اس پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر سب کو اس بات پر زور دینا پڑے گا کہ ملک آگے بڑھتا رہے، سیاست دان اور میڈیا بھی سپورٹ کریں

 میاں نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کو میڈیا کو دھکے دیے گے۔میاں نواز شریف بھی اس دھکم پیل سے پریشان نظر آئے

پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے
سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی جانب رخ کر رہے ہیں۔پاکستان کی مستحکم معیشت کی باتیں ہر جگہ کی جارہی ہیں
پاکستان میں بجلی برحان میں کمی آچُکی ہے جلد پاکستان سے انجیروں کو ختم کر دیں گے۔
پانامہ کا کیس عدالت میں ہے اس پر بات نہیں کروں گا لیکن امید ہے عدالتوں سے اچھا ہی فیصلہ آئے گا

انکے بقول  پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایشیا میں نمبر ون اور عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے

سماء کا سوال .آپ نے خود احتساب کے لیے پیش کیا اب آپ کا وکیل استثننی اور استحقاق کی بات کر رہا ھے .وزیر اعظم نے سوال کاٹ کر کہا کے اس پہ بات ھو چکی ھے

SHARE

LEAVE A REPLY