سلمان خان ایک اور رات جیل میں گزاریں گے

0
77

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی مشکلات کم نہ ہوئیں، سلمان کو مزید ایک اور رات جیل میں گزارنی پڑے گی ۔

ذرائع کے مطابق جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جودھ پور کی مقامی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے 19 سال پرانے کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہوں نے جودھ پور جیل کی بیرک نمبر 2 میں پہلی رات گزاری تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان نے رات میں نہ جیل کا کھانا کھایا اور نہ ہی صبح کا ناشتہ کیا ہے۔

آج صبح جیل میں ان کے باڈی گارڈ اور وکیل نے سلمان سے ملاقات کی ،پولیس کے مطابق سلمان اپنی فیملی سے ہفتے میں ایک بار مل سکتے ہیں ، جبکہ ان کے وکیل کسی وقت بھی ملاقات کر سکتے ہیں ۔

اس سے قبل امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آج ضمانت نہ ملنے پر سلمان خان کو مزید 3دن جیل میں ہی گزارنے پڑیں گے۔

You Might Also Like

SHARE

LEAVE A REPLY