سابق صدر آصف زرداری کی بیرونِ ملک روانگی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری کی اپنی بیٹی بختاور کی شادی کی تقریبات کے بعد روانگی کا امکان ہے۔

سابق صدر 30 جنوری کے بعد علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جائیں گے، جس کے لئے قانونی مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری آصف زرداری کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا

عدالتِ عالیہ نے میڈیکل بورڈ کو 28 جنوری کو سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY