میرکل ٹرمپ کے ساتھ سمجھوتے کی کوشش کریں گی

0
928

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تجارت اور عسکری اخراجات جیسے معاملات پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں گی۔ میرکل کے مطابق برلن کی کوشش ہو گی کہ ٹرمپ کے دور اقتدار کے دوران بھی امریکا اور یورپ کے تعلقات بہتر رہیں۔

 برلن میں میرکل نے کہا کہ بہترین عمل یہی ہو گا کہ عالمی طاقتیں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے بطور صدر اپنی حلف برداری کے موقع پر کہا تھا کہ ان کے دور اقتدار کے دوران امریکیوں کے مفادات کو ترجیح دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY