فواد عالم کراچی ٹیسٹ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ہچکولے کھاتی قومی بیٹنگ لائن کا سہارا بنے اور کیرئر کی تیسری سنچری بنا لی۔

تفصیل کے مطابق کراچی ٹیسٹ پینتیس سالہ فواد عالم کے لیے یادگار بن گیا ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے 220 رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے جلد گر جانے پر ٹیم کی نیا گویا بھنور میں پھنس گئی تھی۔

اس کے بعد فواد عالم میدان میں آئے اور ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ناصرف ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی بلکہ اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

مڈل آرڈر بلے باز نے کراچی ٹیسٹ کی سنچری 220 گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے 8 چوکے اور 2 زوردار چھکے لگائے۔ انہوں نے انتہائی مشکل پِچ پر پروٹیز باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ فواد نے سابق کپتان اظہر علی کی شراکت میں 94 جبکہ محمد رضوان سے مل کر 55 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ فواد عالم نے اس سے پہلے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ایک سو دو رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا تھا جبکہ 2009ء میں سری لنکا کے خلاف ڈییبیو ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 168 رنز کی اننگز کھیل کر بڑے بڑوں کو بڑا چیلنج دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY