وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے باعث بند کیے گئے تمام پرائمری اسکول اور جامعات پیر یکم فروری سے کھل جائیں گی۔
وفاقی وزیرِ تعلیم و آثارِ قدیمہ شفقت محمود نے یہ بات سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ملک بھر میں یکم فروری سے تمام پرائمری اسکول اور جامعات کھول رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔












