امریکا نے کاتالونیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے آزادی کے اعلان پر ردعمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت متحد اسپین کی حمایت کرتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ کے ایک بیان کے مطابق امریکا کاتالونیا کو اسپین کا ایک لازمی جزو سمجھتا ہے۔ نوئرٹ نے اسپین کے خود کو مضبوط اور متحد رکھنے کے آئینی اقدامات کی حمایت کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں اسپین اور امریکا کے درمیان قریبی سلامتی اور اقتصادی تعاون کا بھی ذکر کیا۔

یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہسپانوی علاقے کاتالونیا کی پارلیمان کی جانب سے آزادی کے اعلان سے کچھ نہیں بدلا ہے۔ ڈونلڈ ٹسک نے واضح طور پر کہا کہ یورپی یونین صرف اسپین کی مرکزی حکومت ہی سے بات چیت کرے گی۔ دوسری جانب ٹسک نے میڈرڈ حکومت کو بھی دلیل کی طاقت استعمال کرنے اور طاقت کی دلیل سے اجتناب برتنے کو کہا ہے۔ یورپی یونین ماضی میں بھی کاتالونیا کی اسپین سے آزادی کی مخالفت میں بیان دیتی آئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY